بشر نور_رب_العلا بن کے آیا
بشر نور رب العلا بن کے آیا
نئے رنگ سے جا بجا بن کے آیا
کہیں لالہ و گل کہیں چاند سورج
تجلائے ارض و سما بن کے آیا
کہیں انبیا بن کے شاخیں دکھائیں
کہیں صورت اولیا بن کے آیا
کبھی شکل موسیٰ کہیں شکل عیسیٰ
کبھی لیلیٔ ولرہا بن کے آیا
ہے بننے بگڑنے میں کیا کیا بناوٹ
جو بگڑا نئی شان کا بن کے آیا
قل الروح من امر ربی کے نغمے
سناتا ہوا مقتدا بن کے آیا
اگر لہر آئی بنا شکل گوہر
جو موج آ گئی بلبلا بن کے آیا
کیا بلبلوں کو اسیر محبت
چمن میں گل خوش نوا بن کے آیا
بہت گل کھلے ہیں مگر اس چمن میں
بہار آئی جب مصطفیٰ بن کے آیا
بنے اولیا انبیا سب براتی
جو دولہا حبیب خدا بن کے آیا
محبت کی میراث اکبرؔ کو بخشی
جو تو وارث حق نما بن کے آیا
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 132)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.