Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہفت_آسماں ہیں فرش_نعال_ابو_العلا

بیدم شاہ وارثی

ہفت_آسماں ہیں فرش_نعال_ابو_العلا

بیدم شاہ وارثی

MORE BYبیدم شاہ وارثی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان سرتاج آگرہ حضرت سیدنا امیر ابوالعلا (آگرہ۔ہندوستان)

    ہفت آسماں ہیں فرش نعال ابو العلا

    اللہ رے اوج و جاہ و جلال ابو العلا

    لائی صبا نوید وصال ابو العلا

    کیا گل کھلا رہا ہے خیال ابو العلا

    تازہ رہے خیال جمال ابو العلا

    پھولا پھلا رہے یہ نہال ابو العلا

    جز یاد دوست اور کوئی مشغلہ نہیں

    دل ہے ازل سے وقف خیال ابو العلا

    اب کیوں سیاہ خانہ کہوں نور خانہ کو

    روشن ہے دل میں شمع جمال ابو العلا

    از ماہتاب ماہی کسی پر چھپا نہیں

    آئینہ ہے جہان پہ حال ابو العلا

    اس جستجو میں چاک گریبان ہیں سینکڑوں

    لیکن کھلا نہ پردۂ حال ابو العلا

    کوئی سما سکا نہ سمائے نگاہ میں

    آنکھوں میں بس رہا ہے جمال ابوالعلا

    اسلام و کفر دونوں کو دل سے بھلا چکے

    بس اب تو ہم ہیں اور خیال ابوالعلا

    آئینۂ بہار بنا ہوں تو کیا عجب

    پیش نظر ہے حسن و جمال ابوا لعلا

    ہر ذرہ خاک در کا یہاں رشک ماہ ہے

    تاباں ہے آفتاب کمال ابوا لعلا

    یہ عالم مثال ہے لیکن کبھی ملک

    لایا نہ لا سکے گا مثال ابو العلا

    دیکھی نہ ہو تو دیکھ لو شان محمدی

    ملتے ہوئے ہیں سب خط و خال ابو العلا

    اس آستاں پہ آتے ہی سب مل گیا ہمیں

    کرتے ہیں اب خدا سے سوال ابو العلا

    جب دیکھیے یہاں تر و تازہ ہے نخل فیض

    ہے کیا سدا بہار نہال ابو العلا

    بلبل چمن میں بھول گئی نغمۂ بہار

    یاد آ گیا جو حسن مفال ابو العلا

    ہاں المدد کہ کشتئ دل ڈوبنے کو ہے

    زور آزما ہو دست کمال ابو العلا

    ہیں آج تک جریدۂ عالم پہ یاد گار

    مقبول و حق پسند خصال ابو العلا

    بیدمؔ اگر ہو چشم حقیقت تو ایک ہے

    ہو حسن وارثی کہ جمال ابو العلا

    مأخذ :
    • کتاب : کلیاتِ بیدم (Pg. 398)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے