Font by Mehr Nastaliq Web

اٹھائی جا رہی تھیں جب خدا کے گھر کی دیواریں

بیگم افضال

اٹھائی جا رہی تھیں جب خدا کے گھر کی دیواریں

بیگم افضال

MORE BYبیگم افضال

    اٹھائی جا رہی تھیں جب خدا کے گھر کی دیواریں

    تو معمارانِ بیت اللہ نے سوچا کہ کیا مانگیں

    معاً آئی لبوں پر یہ دعا اے خالقِ اکبر

    تیری رحمت ہو اس گھر پر یہاں کے رہنے والوں پر

    کرم سے تیرے اس صحرا میں ایسا شخص پیدا ہو

    کہ جس کی ذات الطافِ خداوندی کا چشمہ ہو

    جو بیت اللہ کے آداب انسانوں کو سکھلائے

    طریقے جو عباداتِ خداوندی کے بتلائے

    جو قلب و ذہنِ انسانی کو اک تابندگی بخشے

    جہانِ کن فکاں کی روح کو اک زندگی بخشے

    وہ امی جو کتابِ زندگی پڑھتا ہوا آئے

    خدائی علم و حکمت کی یہاں تعلیم فرمائے

    ہوئی مقبول معمارِ حرم کی یہ دعا ساری

    کہ بطحیٰ سے ہوا وہ چشمہ، لطفِ خدا جاری

    وہ ساری نوعِ انسانی کا رہبر اور ہادی ہے

    وہ جس کے فیض سے شاداب ہر صحرا و وادی ہے

    لواالحمد جس کے ہاتھ میں ہوگا قیامت میں

    اسی کی بس سنی جائے گی انساں کی شفاعت میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے