Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

میرا کعبۂ_تمنا در_پاک_مصطفائی

بہزاد لکھنوی

میرا کعبۂ_تمنا در_پاک_مصطفائی

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    میرا کعبۂ تمنا در پاک مصطفائی

    میری زندگی کا حاصل اسی در کی جبہ سائی

    میرا ذکر یا محمد میرا شغل یا محمد

    میرے دونوں عالموں میں ہے انہیں کی رونمائی

    یہ یقیں کے مرحلے کیا یہ گماں کے معرکے کیا

    ملا جس کو عشق احمد اسے مل گئی خدائی

    زہے عالم تصور کہ جہاں پہ عین حق ہے

    وہاں لے چلی ہے مجھ کو میرے بخت کی رسائی

    تیرے عشق کو مبارک تیری روح کو مبارک

    ارے زائر مدینہ در یار کے فدائی

    یہ قدم قدم تواجد یہ قدم قدم پہ سجدے

    یہ قدم قدم پہ مستی یہ قدم قدم رسائی

    رہے تابہ حشر یا رب مرے دل میں درد بطحا

    رہے تا ابد سلامت میرا ذوق جبہ سائی

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    لطف اللہ خان

    لطف اللہ خان

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے