اونچا ان کا در ہے عالی ان کی شان
دلچسپ معلومات
منقبت در شان خواجہ قمرالدین ابوالعلائی (جھنجھنو، راجستھان)
اونچا ان کا در ہے عالی ان کی شان
کیا ہندو کیا مسلم کرے ہے ان پے مان
خالی ہر سائل کی بھر دیتے ہیں جھولی
شاہ قمر کے در سے جاری ہے فیضان
راجے ہوں یا ٹھاکر عاشق ہیں سب ان کے
نام پے ان کے نازاں پورا راجستھان
پیارا بلاوا آیا رونق ہر سو چھائی
پاک و ہند سے آئے کھنچے کھنچے مہمان
جھومتے گاتے ہنستے کہتا ہے سنسار
دیکھو صبا ہے کیسا خوشیوں کا سامان
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.