یہ مقام فکر ایسا ہے ثنا ممکن نہیں
یہ مقام فکر ایسا ہے ثنا ممکن نہیں
ہر بشر جانے نبی کا مرتبہ ممکن نہیں
ہے رسول پاک جسمیں آپ کا عکسِ جمیل
کم ہو اس آئینہ دل کی جلا ممکن نہیں
اک اچٹتی سی نظر ہو جائے جس کے حال پر
وہ رہے محرومِ الطاف و عطا ممکن نہیں
اک اشارے پر سنور جائے نظام کائنات
آپ اگر چاہیں مرے آقا تو کیا ممکن نہیں
معتبر کر لوں گا اک دن اپنی آنکھوں کو حضور
روضۂ اقدس نہ دیکھوں آپ کا ممکن نہیں
ہر دعا میں گرو سیلہ آپ کا شامل رہے
عبد میں معبود میں ہو فاصلہ ممکن نہیں
بخشوا لیں گے نہ جب تک ساری امت کو حزیںؔ
مطمئن ہوں گے محمد مصطفیٰ ممکن نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.