لوگ کیا جانیں کہ کیا ہے اختیار_فاطمہ
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت فاطمہ زہرا (مدینہ منورہ)
لوگ کیا جانیں کہ کیا ہے اختیار فاطمہ
ہے زمیں سے آسماں تک تابع دار فاطمہ
اپنی بخشش کے لیے تم جاؤ تو اوروں کے در
تم کو آنا ہی پڑے گا پھر دیار فاطمہ
آپ کی آمد پہ ہوتے ہیں کھڑے خود مصطفیٰ
اس سے دنیا جان لے کیا ہے وقار فاطمہ
بادشاہی سرفرازی یا وہ جنت بخش دیں
چاہیں جو کر دے عطا ہے اختیار فاطمہ
اس سے بڑھ کر کوئی چاہت اب مجھے ہے ہی نہیں
اور وہیں تربت جہاں ہے رہ گزار فاطمہ
دین احمد کے چمن کی زندگی کے واسطے
لٹ رہا ہے دشت میں باغ بہار فاطمہ
گھوم لو دنیا ضیاؔ تم دیکھ لو سچائی کو
اس کے تابع سب ہیں جو ہے تابع دار فاطمہ
- کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 345)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.