مجھے یہ سب جناب_غوث کے دیوانے لگتے ہیں
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
مجھے یہ سب جناب غوث کے دیوانے لگتے ہیں
یہ چہرے جتنے ہیں سب جانے اور پہچانے لگتے ہیں
تمہاری نسبتوں کا عکس جن میں بھی نہیں ہوتا
وہ آئینے ہمیشہ کے لیے دھندلانے لگتے ہیں
وہ ہیں محبوب سبحانی وہ آل پاک حیدر ہیں
وہ جن کی ٹھوکروں سے ٹھنڈے تن گرمانے لگتے ہیں
نظر پڑنے تو دو اک بار میرے غوث اعظم کی
وہ گلشن میں بدل جائیں گے جو ویرانے لگتے ہیں
انہیں کچھ فائدہ ہوگا انہیں کچھ ملتا بھی ہوگا
جسے دیکھو وہی تو آپ کے گن گانے لگتے ہیں
جو جاتے ہو تو جاؤ در پہ پر اتنا سمجھ لو تم
جو دل آتے ہیں در پر غوث کے نذرانے لگتے ہیں
ذرا سی بھی ضیاؔ پائی ہے جس نے غوث اعظم کی
اندھیرے خودبخود اس شخص سے کترانے لگتے ہیں
- کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 356)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.