Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہے جن کی ذات اقدس خود شفیع المذنبیں دیکھو

ڈاکٹر راہی

ہے جن کی ذات اقدس خود شفیع المذنبیں دیکھو

ڈاکٹر راہی

MORE BYڈاکٹر راہی

    ہے جن کی ذات اقدس خود شفیع المذنبیں دیکھو

    خدا نازاں ہے جس پر ہیں وہ فخرالمرسلیں دیکھو

    ہوئے ہیں دیکھ کر حیران جبرئیل امیں دیکھو

    بڑھے سد راہ سے آگے جب شفیع المذنبیں دیکھو

    مقدر پر ہوئی ہے کس قدر نازاں زمیں دیکھو

    گئے جب فرش سے نعلین تا عرش بریں دیکھو

    ازل ہی سے حسیں تھے یُوں ساتواں آسماں لیکن

    میرے آقا کے آنے سے ہوئے کتنے حسیں دیکھو

    در اقدس کو پالینا مقدر والی باتیں ہیں

    کہاں ہے وہ در اقدس کہاں اپنی جبیں دیکھو

    میرے آقا کی فرقت جب ہوئی برداشت سے باہر

    شب معراج بلوا ہی لیا رب نے وہیں دیکھو

    میرے سرکار نے ہی یہ شرف پایا شب اسریٰ

    ہوا بے پردہ ان کے سامنے پردہ نشیں دیکھو

    اٹھے گا شور محشر میں میرے آقا کے آتے ہی

    شفیع المذنبیں آئے، شفیع المذنبیں دیکھو

    در خیرالبشر ملتا نہیں ہر ایک کو راہیؔ

    در خیرالبشر پر ہے زمانے کی جبیں دیکھو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے