Font by Mehr Nastaliq Web

جو عشق_محمد میں خود کو قربان خدایا کرتے ہیں

ڈاکٹر شاہ خسرو حسینی

جو عشق_محمد میں خود کو قربان خدایا کرتے ہیں

ڈاکٹر شاہ خسرو حسینی

MORE BYڈاکٹر شاہ خسرو حسینی

    جو عشق محمد میں خود کو قربان خدایا کرتے ہیں

    واللہ محمدؐ خود ان پر جلوہ فرمایا کرتے ہیں

    جو عشق محمد میں فانی دنیا کی نہ پرواہ کرتے ہیں

    وہ اپنا نشیمن خلد بریں میں خوب بنایا کرتے ہیں

    جو عشق محمد میں خود کو دیوانہ بنایا کرتے ہیں

    وہ دونوں جہاں کو یوں اپنا دیوانہ بنایا کرتے ہیں

    جو عشق محمد کو دل میں بس اپنے بسایا کرتے ہیں

    محبوب محب یکجا ہو کر اس دل میں سمایا کرتے ہیں

    جو عشق محمد کو اپنے جینے کا سہارا کرتے ہیں

    قربان محمدؐ پر ان کے نازوں کو اٹھایا کرتے ہیں

    جو عشق محمد سے دل کو آئینہ بنایا کرتے ہیں

    دیدار الٰہی کے پھولوں سے دل کو سجایا کرتے ہیں

    جو عشق محمد میں خسروؔ جب سوئے مدینہ چلتے ہیں

    اے واعظ ناداں دیکھ ملائک ان پر سایہ کرتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے