در_وارث سے یوں وابستگی ہے
در وارث سے یوں وابستگی ہے
جبین شوق وقف بندگی ہے
کرم سے ہے شہ وارث تمہارے
ہمارے گھر میں جو بھی روشنی ہے
کرامت یہ بھی ہے وارث علی کی
زمیں دیویٰ کی بالکل صندلی ہے
رکھا تم نے بھرم میرا ہمیشہ
مجھے حاصل ہمیشہ سر خوشی ہے
عنایت سے تیری پائی یہ چوکھٹ
کہ حاصل زندگی کا بس یہی ہے
طفیل وارث پاک آج حاصل
کبیرؔ وارثی کو سر خوشی ہے
- کتاب : سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعراء کرام (Pg. 145)
- Author : ڈاکٹر کبیر الدین وارثی
- مطبع : ارم پنٹرس، دریاپور، پٹنہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.