احرام کی بہار وہ ہر رنگ کی پھبن
احرام کی بہار وہ ہر رنگ کی پھبن
مثل شعاع مہر چمکتا ہے سب بدن
روشن ہے روئے پاک سے ہر بزم و انجمن
خوش رنگ جس طرح سے چمن میں گل چمن
وہ بھیڑ رہتی ہے در دولت پہ ہر گھڑی
خلق خدا ہے آٹھ پر ڈیوڑھی پر اڑی
چپ ہے کھڑا ستوں میں لیے ہاتھ میں چھڑی
ہر سو رواں ہے دیدۂ مشتاق سے جھڑی
یوں قمریوں کا عشق ہے اس سرو باغ پر
گرتے ہیں جس طرح سے پتنگے چراغ پر
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 153)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.