Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ثنائے شفیعِ امم لکھ رہا ہوں

اعجاز رحمانی

ثنائے شفیعِ امم لکھ رہا ہوں

اعجاز رحمانی

MORE BYاعجاز رحمانی

    ثنائے شفیعِ امم لکھ رہا ہوں

    میں تاریخِ لوح قلم لکھ رہا ہوں

    خوشی لکھ رہا ہوں نہ غم لکھ رہا ہوں

    عطا ان کی، ان کا کرم لکھ رہا ہوں

    میں جتنا بھی لکھتا ہوں شانِ نبی میں

    یہ محسوس ہوتا ہے کم لکھ رہا ہوں

    خدا میرا روئے سخن جانتا ہے

    کسے محتشم محترم لکھا رہا ہوں

    دو عالم میں تنویر پھیلی ہے جس کی

    اسے میں چراغِ حرم لکھ رہا ہوں

    جہاں کے لیے اسوۂ مصطفیٰ کو

    مداوائے رنج و الم لکھ رہا ہوں

    لکھا کوئی کچھ بھی درِ مصطفیٰ کو

    مگر میں تو بابِ کرم لکھ رہا ہوں

    فضا دیکھ کر میں دیارِ نبی کی

    مدینے کو رشکِ ارم لکھا رہا ہوں

    حقیقت میں اتنی ہے رودادِ محشر

    محمد کو سب کا بھرم لکھا رہا ہوں

    رباعی، قصیدہ، یہ نظمیں، یہ نعتیں

    یہ سب آپ کا ہے کرم لکھ رہا ہوں

    جو لکھتے ہیں اعجازؔ وصفِ محمد

    انہیں کو میں اہلِ قلم لکھ رہا ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے