Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جب بھی میرے ہونٹوں پہ نام مصطفیٰ آیا

اعجاز رحمانی

جب بھی میرے ہونٹوں پہ نام مصطفیٰ آیا

اعجاز رحمانی

MORE BYاعجاز رحمانی

    جب بھی میرے ہونٹوں پہ نام مصطفیٰ آیا

    روح کو ملی راحت قلب نے سکوں پایا

    دوستوں پہ ہی کب تھا چشمِ لطف کا سایا

    اپنے دشمنوں کا بھی احترام فرمایا

    ظلمتوں کے صحرا میں آدمی بھٹکتا تھا

    آپ کا کرم آقا راستے پہ لے آیا

    پہلے آپ نے بخشا اپنی ذات کا عرفاں

    پھر خدا کے بارے میں آدمی کو سمجھایا

    علم و فن کی دولت دی، عقل کو بصیرت دی

    آپ ہی کی سیرت ہے زندگی کا سرمایا

    زندگی سلگتی تھی کب سے دشتِ غربت میں

    آپ نے قدم رکھا دھوپ بن گئی سایا

    آج تک فرشتے بھی احترام کرتے ہیں

    آپ کی غلامی سے ہم نے یہ شرف پایا

    اس کو دونوں عالم میں عظمتیں ملیں اعجازؔ

    آپ کے اصولوں کو جس کسی نے اپنایا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے