Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

لاکھ زباں پر نامِ نبی ہے ناؤ مگر طوفان میں ہے

اعجاز رحمانی

لاکھ زباں پر نامِ نبی ہے ناؤ مگر طوفان میں ہے

اعجاز رحمانی

MORE BYاعجاز رحمانی

    لاکھ زباں پر نامِ نبی ہے ناؤ مگر طوفان میں ہے

    سوچ رہا ہوں اب میں یقیناً کوئی کمی ایمان میں ہے

    دونوں جہاں میں جو کچھ بھی ہے سرورِ دیں کا صدقہ ہے

    سرورِ دیں سے جو ہے گریزاں وہ انساں نقصان میں ہے

    شاہِ امم کی مدحت اور ہم چھوٹا منہ ہے بات بڑی

    ہم سے کہاں ہوگی وہ مدحت جو مدحت قرآن میں ہے

    عزت، عظمت، شوکت، حشمت، سیرت، سطوت، علم و عمل

    عکس ہے وہ محبوبِ خدا کا جو خوبی انسان میں ہے

    راہِ شریعت، راہِ طریقت، امن و اخوت، جنگ و جدل

    ذاتِ محمد راہنما ہر منزل ہر میدان میں ہے

    دنیا، عقبیٰ، جنت، کوثر، ہے یہ صلہ سب طاعت کا

    راز بشر کی عظمت کا اسلام کے پانچ ارکان میں ہے

    لاکھ لکھوں میں ان کے قصیدے لاکھ سہی اعجازِؔ بیاں

    مجھ میں مگر وہ بات کہاں جو سعدی اور حسان میں ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے