Sufinama

نام ہے جیسا ویسا رتبہ صدر_الدین بخاری کا

ڈاکٹر رؤف ضیا

نام ہے جیسا ویسا رتبہ صدر_الدین بخاری کا

ڈاکٹر رؤف ضیا

MORE BYڈاکٹر رؤف ضیا

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حضرت صدرالدین سہروردی راجن قتال (اوچ-بہاولپور)

    نام ہے جیسا ویسا رتبہ صدر الدین بخاری کا

    پرجا کے ہے دل پر قبضہ صدر الدین بخاری کا

    راجن قتال کے ہو جاؤ پا جاؤ گے جنت تم

    نقش قدم ہے خلد کا رستہ صدر الدین بخاری کا

    زہد‌ و تقویٰ علم و عمل اک ذات میں سارے پنہاں ہیں

    ولیوں میں ایک ایسا چہرہ صدر الدین بخاری کا

    مخدومی نسبت سے اس کے دونوں عالم روشن ہیں

    جس نے بھی ہے دامن تھاما صدر الدین بخاری کا

    دو عالم میں پوچھنے والا تیرا نہیں ہوگا کوئی

    لے ڈوبے گا تجھ کو کینہ صدر الدین بخاری کا

    ان کی نسبت کی خوشبو نے ہر صوبے کو مہکایا

    فضل خدا سے گلشن مہکا صدر الدین بخاری کا

    ان کی آنے والی منازل ساری آساں ہوگی ضیاؔ

    جن کو بھی مل جائے رستہ صدر الدین بخاری کا

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 337)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے