Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

شان ولیوں کی جدا ہے مرتبہ کچھ اور ہے

امجد ربانی

شان ولیوں کی جدا ہے مرتبہ کچھ اور ہے

امجد ربانی

MORE BYامجد ربانی

    شان ولیوں کی جدا ہے مرتبہ کچھ اور ہے

    ہاں مگر عز و وقار مرتضیٰ کچھ اور ہے

    جان عالم ہیں نبی اور ہیں علی جان نبی

    یہ بھی تو مولائی ہے سمجھا گیا کچھ اور ہے

    ایک ٹکڑا ہے در مولیٰ کا ساری عمر کو

    مل گیا جس کو نہ پھر اس نے کہا کچھ اور ہے

    بائے بسم اللہ علی ہیں پورا بسم اللہ نہیں

    ہاں مگر اس کچھ میں کچھ کا فلسفہ کچھ اور ہے

    کچھ میں کیا کچھ ہے یہ کیا کچھ کچھ سمجھ پائے جو کچھ

    پھر تو اس کچھ کو انہیں کچھ نے کہا کچھ اور ہے

    مشکلوں میں بارہا احساس یہ امجدؔ ہوا

    جد امجد سے ہمارا رابطہ کچھ اور ہے

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 45)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے