Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

معبود تو ہی ہے تیرے سوا، معبود ہمارا کوئی نہیں

فخر گیاوی

معبود تو ہی ہے تیرے سوا، معبود ہمارا کوئی نہیں

فخر گیاوی

MORE BYفخر گیاوی

    معبود تو ہی ہے تیرے سوا، معبود ہمارا کوئی نہیں

    ہے تو ہی سہارا تیرے سوا اور اپنا سہارا کوئی نہیں

    محبوب ہیں لاکھوں دنیا میں لوگ ان سے محبت کرتے ہیں

    محبوب حقیقی! تیرے سوا اپنا تو ہے پیارا کوئی نہیں

    موجیں ہیں بہت پر ہول مگر ساحل ہے ترا دامانِ کرم

    اور اس کے سوا لگ جائے جہاں کشتی وہ کنارا کوئی نہیں

    تنویرِ جہاں کے کام آیا اے نورِ دوعالم تیرے سوا

    یہ چرخِ کہن کا سورج اوریہ چاند ستارا کوئی نہیں

    اے شرک کے متوالو سن لو اللہ ہمارا مولیٰ ہے

    معبود تمہارے لاکھوں ہیں اور مولیٰ تمہارا کوئی نہیں

    ناراض تجھے جب ہم نے کیا بدبخت ہوئے بدحال ہوئے

    راضی تجھے کر لیں اس کے سوا اپنے لیے چارا کوئی نہیں

    اک ذات تری ہے اے مولیٰ جس سے ہیں امیدیں وابستہ

    امید کی کرنیں پھوٹیں جہاں اور ایسا منارا کوئی نہیں

    ہیں سارے اشارے سارے کنائے اس کے تری جانب ہی فقط

    بس اور کسی جانب آقا اس دل کا اشارا کوئی نہیں

    بازی جو لگا کر جان کی اپنی تیرے لیے قربان ہوئے

    وہ سارے کے سارے جیت گئے اور ان میں سے ہارا کوئی نہیں

    خسرانِ مبیں سے حفظ و اماں میں فخرؔ کو رکھنا بہرِ کرم

    اک تیری محبت ہے وہ تجارت جس میں خسارا کوئی نہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے