Sufinama

مدینہ کی پیاری فضا اللہ اللہ

فخر گیاوی

مدینہ کی پیاری فضا اللہ اللہ

فخر گیاوی

MORE BYفخر گیاوی

    مدینہ کی پیاری فضا اللہ اللہ

    دیارِ حبیبِ خدا اللہ اللہ

    جو پہونچا نبی کے مدینہ میں اس کا

    نہ پورا ہو کیوں مدعا اللہ اللہ

    مرا قبلہ ہے خانۂ کعبہ لیکن

    مدینہ ہے قبلہ نما اللہ اللہ

    وہ گہوارۂ علم و حکمت کہ جس کا

    ہر اک ذرہ ہے دلربا اللہ اللہ

    حرم کا ہے منظر عجب روح پرور

    مدینہ عجب دل کشا اللہ اللہ

    حرم کی ہر اک بات یاد آرہی ہے

    صلوٰۃ و سلام و دعا اللہ اللہ

    وہ آرام گاہِ نبی جو زمیں ہے

    ہے جنت بھی اس پر فدا اللہ اللہ

    کلی میرے دل کی کھلی جا رہی ہے

    مدینہ سے آئی ہوا اللہ اللہ

    بڑی مست ہو کر چلی جا رہی ہے

    مدینہ کی جانب صدا اللہ اللہ

    ہوئی جس کو الفت مدینہ کی اس کو

    ملی دولت بے بہا اللہ اللہ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے