تڑپت ہے جیا یثرب کے دھنی آ جوت جگا مورے نینن کی
تڑپت ہے جیا یثرب کے دھنی آ جوت جگا مورے نینن کی
ذرا میم کا پردہ سرکا دو پیاسی ہوں میں تورے درشن کی
توپہ وار دوں اپنا تن من دھن آشا ہے یہی مورے من کی
توری پریت میں مٹ کر شاہ عرب میں خاک بنوں تورے چرنن کی
میں بنتی کروں سب سکھین کی لے جاؤ موہے طیبہ نگری
بن دیکھے نہ اک پل چین ملے موہے بھائے صورت من موہن کی
میں راہ نہ جانوں گھبراؤں محبوب خدا کس در جاؤں
تم دور بست ہو نینن سے میں کا سے کہوں اپنے من کی
صورت میں محمدؐ کی ہر دم میں رب کی زیارت کرتی ہوں
ہے ناز فناؔ موہے قسمت پر داسی ہوں نبی کے آنگن کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.