Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ترا در ہے فقیروں کے لیے بابِ کرم وارث

فنا بلند شہری

ترا در ہے فقیروں کے لیے بابِ کرم وارث

فنا بلند شہری

MORE BYفنا بلند شہری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حاجی وارث علی شاہ (دیوہ-بارہ بنکی)

    ترا در ہے فقیروں کے لیے بابِ کرم وارث

    عطا کر وارثی صدقہ مٹا دے رنج و غم وارث

    یہی دنیا، یہی عقبیٰ، یہی دیر و حرم وارث

    نہ چھوڑیں گے نہ چھوڑیں گے تری چوکھٹ کو ہم، وارث

    اب اِس سے بڑھ کے معراجِ محبت اور کیا ہوگی

    جبینِ شوق نے پایا ترا نقشِ قدم وارث

    ترا نقشہ، ترا جلوہ، بسا ہے میری آنکھوں میں

    ترا اسمِ گرامی ہے، مرے دل پہ رقم، وارث

    پریشاں حال ہوں تقدیر بھی میری مخالف ہے

    رسول اللہ کے صدقے میں کر مجھ پر کرم، وارث

    بنا رکھا ہے جینے کا سہارا عشق میں تیرے

    لگا رکھا ہے میں نے اپنے دل سے تیرا غم، وارث

    مری جھولی کو بھر دے فاطمہ زہرا کے صدقے میں

    تجھے شاہِ نجف، شاہِ مدینہ کی قسم، وارث

    فناؔ ہو کر محبت میں دوبارہ زندگی پاؤں

    نکل جائے اگر در پہ تمہارے میرا دم، وارث

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے