جمال_حیدری اور عکس_مصطفیٰ ہوں میں
جمال حیدری اور عکس مصطفیٰ ہوں میں
کہا حسین نے دل بند فاطمہ ہوں میں
جھکا ہے اور نہ جھکے گا سر حسین یزید
آج بابا میرے علی بچہ شیر کا ہوں میں
یہ ظلم و جبر تیرے کیا بگاڑ لیں گے میرا
حواس ہوش میں آکر سمجھ کر کیا ہوں میں
لرز اٹھا در خیبر بھی دیکھ کر جس کیا
اسی کا لال ہوں اس کا ہی لاڈلا ہوں میں
ستم نواسوں پہ کلمہ لبوں پہ نانا کا
یزید کیا تیرا ہوگا یہ سوچتا ہوں میں
آج کرم میرے وارث کا با خدا ہے فرازؔ
تو آج حضرت حسین تک رسا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.