خدا کا شکر ہے یارو کرم حسین کا ہے
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت امام حسین علیہ السلام (عراق)
خدا کا شکر ہے یارو کرم حسین کا ہے
جو سرخرو میری دنیا ہے دم حسین کا ہے
ازل سے ابن غلام شہ نجف ہوں میں
اسی لیے میرے گھر میں علم حسین کا ہے
مٹانے والو نہ ہرگز مٹا سکو گے مجھے
میں خوش نصیب ہوں مجھ پر کرم حسین کا ہے
مہک رہا ہے جو گلزار مصطفیٰ اب تک
یہ دم حسین کا یارو کرم حسین کا ہے
رضائے رب میں لٹایا ہے گھر کا گھر جس نے
وہ جان بنت پیغمبر ہے دم حسین کا ہے
بھلا سکے گا نہ حشر جس کو سارا جہاں
وہ ذات ابن علی ہے وہ غم حسین کا
زہے نصیب وہ پایا نصیب ہم نے فرازؔ
ہمارا مرشد برحق بھرم حسین کا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.