Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تری محبت نے مجھ کو بخشا تلاش_حق کا شعور وارث

فراز وارثی

تری محبت نے مجھ کو بخشا تلاش_حق کا شعور وارث

فراز وارثی

MORE BYفراز وارثی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حاجی وارث علی شاہ (دیویٰ۔بارہ بنکی)

    تری محبت نے مجھ کو بخشا تلاش حق کا شعور وارث

    نہیں تو بد کار مجھ سا کہیے کہاں کا رہتا حضور وارث

    نہ تھا میں کچھ واقف شریعت نہ کفر و حق کی تمیز مجھ کو

    تری محبت کے صدقے جاؤں عطا کیا ہر شعور وارث

    تو ہی بتا مری جان مجھ کو میں کیسے دل سے بھلاؤں تجھ کو

    تری محبت میں دل تو دل مری روح بھی ہے پر سکون وارث

    نہ خواہش خلد اب ہے دل میں نہ دیر و کعبے کی آرزو ہے

    ہو میرا سر اور در تمہارا یہ ہے تمنا ضرور وارث

    کسی کو حوروں کی آرزو ہے کسی کو پریوں کی جستجو ہے

    میں حشر تک بس تمہیں کو چاہوں ہے میری خواہش حضور وارث

    میں ہوں نبیرہ شاہ بیدم فرازؔ میری یہ آرزو ہے

    وہ جام دے قبر میں بھی جس کا میں پاؤں ہر دم سرور وارث

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے