Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

شہِ_وارث سے دل اپنا لگا کر ہم بھی دیکھیں_گے

فراز وارثی

شہِ_وارث سے دل اپنا لگا کر ہم بھی دیکھیں_گے

فراز وارثی

MORE BYفراز وارثی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حاجی وارث علی شاہ (دیویٰ۔بارہ بنکی)

    شہِ وارث سے دل اپنا لگا کر ہم بھی دیکھیں گے

    در وارث پے سر اپنا جھکا کر ہم بھی دیکھیں گے

    ہیں یہ آل نبی اولاد ابن فاتح خیبر

    انہی کے عشق میں دنیا لٹاکرہم بھی کے گے

    سخی ابن سخی سے ساقیٔ کوثر کے جانی ہیں

    یہاں دست طلب اپنا اٹھا کر ہم بھی دیکھیں گے

    یہ وہ در ہے جہاں جلوے نظر آئیں خدائی کے

    کسی دن رب نے چاہا یہ مناظر ہم بھی دیکھیں گے

    مبارک شیخ کو کعبہ برہمن کو ہو بت خانہ

    جہاں دونوں کے جلوے ہیں وہ جا کر ہم بھی دیکھیں گے

    سنا ہے اپنے ہر منگتے کا رکھتے ہیں بھرم وارث

    در اقدس پہ ایک دن گڑگڑا کر ہم بھیں دیکھیں گے

    دم آخر بھی جس در کا بھرا بیدم صریح نے بیدم

    فرازؔ اس در پہ خدمت آزما کر ہم بھی دیکھیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے