ادھر محو_تصور ہوں ادھر دیدار ہو جائے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت مخدوم شہاب الدین پیر جگجوت (جیٹھلی، پٹنہ)
ادھر محو تصور ہوں ادھر دیدار ہو جائے
کرم اتنا تو مجھ پر اے مرے سرکار ہو جائے
پلا ایسی کہ پی کر مست ہر مے خوار ہو جائے
مے حب شہاب الدین سے سرشار ہو جائے
جو تیری دستگیری نا خدا بن کر سہارا دے
تو موجوں کے تلاطم میں بھی کشتی پار ہو جائے
کمال فیض سے گرداب غم بن جائے خود ساحل
عنایت کی نظر گر ہو تو بیڑا پار ہو جائے
تو پھر ہر داغ عصیاں مہر کی صورت چمک اٹھے
زیارت روئے انور کی اگر اک بار ہو جائے
فریدؔ آسان ہو جائیں ابھی دشواریاں ساری
اگر دل کو تمہارے عشق کا آزار ہو جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.