Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

پابند ہوا ہے جو رسولِ عربی کا عربی کا عربی کا

فرحت

پابند ہوا ہے جو رسولِ عربی کا عربی کا عربی کا

فرحت

MORE BYفرحت

    پابند ہوا ہے جو رسولِ عربی کا عربی کا عربی کا

    منظور نظر ہے وہ رسولِ مدنی کا مدنی کا مدنی کا

    اللہ رے سج دھج تیری اے رشک گل تر

    رنگ اڑ گیا غیرت سے بہارِ چمنی کا چمنی کا چمنی کا

    ہے بوئے محمد سے دماغ اپنا معطر

    مذکور نہ یاں کیجے دمشک ختنی کا ختنی کا ختنی کا

    صحرائے مدینہ میں میرا پھینک دو لاشہ

    واللہ میں طالب نہیں باغ عدنی کا عدنی کا عدنی کا

    لاریب ہے وہ مخزنِ انوار الٰہی

    جس دل میں ہے گھر حب حسین و حسنی کا حسنی کا حسنی کا

    سیماب سا مضطر غمِ ہجر نبی میں

    کچھ پوچھیے گا حال نہ قلب حزنی کا حزنی کا حزنی کا

    اس وقت مزا ہے رہِ عشق شہ دیں میں

    شکوہ نہ کبھی آئے غریب الوطنی کا وطنی کا وطنی کا

    کچھ کعبۂ عالم ہی پہ مخصوص نہیں ہے

    مداح زمانہ ہے تیرے بت شکنی کا شکنی کا شکنی کا

    پا بوس دل و جاں سے جوانانِ چمن ہوں

    اک سرو قد آتا ہے ریاضِ مدنی کا مدنی کا مدنی کا

    گردید کی خواہش ہے تو ہو ضبط کا بندہ

    موسیٰ کی طرح شور نہ کر تو رانی کا ارنی کا ارنی کا

    فرحتؔ تیری ہر بات میں ہے لطف بیانی

    سیکھا ہے کس سے یہ شیریں سخنی کا سخنی کا سخنی کا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے