مرے غوث الوریٰ جس دم کرم فرمانے لگتے ہیں
دلچسپ معلومات
منقبت رشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
مرے غوث الوریٰ جس دم کرم فرمانے لگتے ہیں
تو گھر آئے لٹیرے بھی ولایت پانے لگتے ہیں
مئے توحید پینی ہے ہمارے ساتھ ہو جاؤ
ہمیں معلوم ہے کب قادری میخانے لگتے ہیں
ذرا سی بات پر یہ آسماں سر پر اٹھالیں گے
انہیں مت چھیڑیے یہ قادری دیوانے لگتے ہیں
ہمیں تو دور ہی سے دیکھ کے کہتی ہے یہ دنیا
یہ سب بغداد والی شمع کے پروانے لگتے ہیں
مرے غوث الوریٰ کا در تو ایسا در ہے جس در پر
شہنشاہِ زمانہ جھولیاں پھیلانے لگتے ہیں
ترے دیوانے کو پند و نصیحت کرتے ہیں جو غوث
مجھے وہ سارے فرزانے ہی خود دیوانے لگتے ہیں
زبان سے قم باذن اللہ جب فرماتے ہیں وہ نورؔ
تو مادر زاد کوڑھی بھی شفائیں پانے لگتے ہیں
- کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 262)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.