محمدؐ خدا ہے خدا ہے محمدؐ
محمدؐ خدا ہے خدا ہے محمدؐ
خدا سے بتا کب جدا ہے محمدؐ
خدا نور احمد سے روشن ہوا ہے
حقیقت میں حق کی ضیا ہے محمدؐ
لباس محمدؐ ہے باطن میں اللہ
خدا بن کے جلوہ نما ہے محمدؐ
گئے لا مکاں میں ہیں پل میں محمدؐ
مکاں لا مکاں کا پتہ ہے محمدؐ
ہر اک ذرہ ذرہ گواہ بن گیا ہے
کھلا راز حق الورا ہے محمدؐ
محمدؐ ہے ظاہر محمدؐ ہے باطن
محمدؐ ہی جلوہ نما ہے محمدؐ
ملے پیر فہمی محمدؐ کے گھر سے
بتائے ہمیں راز کیا ہے محمدؐ
محمدؐ کا نقشہ ہے آنکھوں میں معروفؔ
کہ دل کا وظیفہ بنا ہے محمدؐ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.