Sufinama

میرے دل میں کیوں کر درد ہوے شاہِ جیلاں کا

فوق آروی

میرے دل میں کیوں کر درد ہوے شاہِ جیلاں کا

فوق آروی

MORE BYفوق آروی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    میرے دل میں کیوں کر درد ہوے شاہِ جیلاں کا

    کہ اک پروانہ ہوں میں بھی اسی شمعِ شبستاں کا

    وہ محبوبِ الٰہی ہیں وہ معشوقے الٰہی ہیں

    لکھے تعریف گر ان کی کوئی کیا منہ ہے انساں کا

    زلیخا دیکھتے گر خواب میں شاہ جیلاں کا

    نہ لیتے بھول کر بھی نام پھر وہ ماہِ کنعاں کا

    بڑا ہے عرشِ اعلیٰ سے بھی پایہ ان کے ایواں کا

    کہیں قطبوں سے افزوں رہے گا رتبہ ان کے درباں کا

    زمانہ میں نہیں ان کے غلامی سے کوئی باہر

    پھرا ہے کان میں عالم کی حلقہ ان کے فرماں کا

    خدا جانے کہ اب تک کیا ہوا ہوتا زمانہ میں

    نہ ہوتا گر تمام عالم پہ سایہ ان کے فرماں کا

    خدایا تو ہمیں ان کی زیارت سے مشرف کر

    نہیں درکار ہم کو یا الٰہی باغِ رضواں کا

    جو عاشق ہیں کسی جانب نظر کرتے ہیں دیکھا

    کہ ہر دم جلوہ ہے آنکھوں میں ان کے روئے جاناں کا

    میں ان کے عشق میں جب سے گریباں چاک کرتا ہوں

    سحر فی چاک ہوتا سیکھا ہے میرے گریباں کا

    بجز رونے سے یادِ پاک میں اس کو نہیں فرصت

    کچھ ایسا ہو گیا ہے حال اپنی چشم گریاں کا

    مجھے اپنے گناہوں سے عبث ہے خوف محشر کا

    میں ہوں مداح سونچے تو کوئی کس شاہ شاہاں کا

    ڈریں کیوں آفتابِ حشر سے جو ہیں غلام ان کے

    سبھوں کے سر پہ ہوگا سایہ اس دن ان کے داماں کا

    نہ ہوتی جد امجد ان کے عالم میں نہ ہوتا کچھ

    نہیں کے نام سے پیدا ہوا ہے نام امکاں کا

    یہی اللہ سے اپنی دعا ہے فوقؔ اب ہر دم

    الٰہی مرتے دم بھی نام نکلے منہ سے جیلاں کا

    مأخذ :
    • کتاب : Diwan-e-Fauq (Pg. 1)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے