خدا کا برگزیدہ ہے معین_الدین اجمیری
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
خدا کا برگزیدہ ہے معین الدین اجمیری
نبی کا نور دیدہ ہے معین الدین اجمیری
تری تعظیم کی خاطر شب و روز آستانہ پر
سرگردوں خمیدہ ہے معین الدین اجمیری
منازل کر کے طے اے سالکو سارے حقیقت کے
بقرب حق رسیدہ ہے معین الدین اجمیری
نسیم صبح گلزار طریقت آپ کے دم سے
مرے دل میں حمیدہ ہے معین الدین اجمیری
ترے اخلاق پر ہے پرتو خلق رسول اللہ
صفت تیری حمیدہ ہے معین الدین اجمیری
اسی کا دل ہے اسرار حقیقت سے ترے واقف
خدا تک جو رسیدہ ہے معین الدین اجمیری
کوئی کچھ بھی کہے کیا خوف ہے تسکین ترے در پر
فداؔ کا سر خمیدہ ہے معین الدین اجمیری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.