گنج شکر موری رنگ دو چنریا
ایسو رنگ رنگ دو رنگ ناہیں چھوٹے
دھوبیا دھوئے چاہے ساری عمریا
موری بھی رنگ دو چنریا
بابا میں توری پوجا کروں گی
گنج شکر سانوریا
بابا میں توری پوجا کروں گی
تو مہاراج مورا میں داسی تہاری
نا چھوڑوں گی بابا میں توری دوریا
پڑی ہوں میں آ کے دوارن پہ تورے
محمدؐ کے صدقے میں رنگ دو چنریا
موری بھی رنگ دو چنریا
بابا میں توری پوجا کروں گی
منگتی ہوں خالی نہ موڑو
مجھ پاپن کی آس نہ توڑو
داسی کی لیجو کھبریا
بابا میں توری پوجا کروں گی
موری بھی رنگ دو چنریا
بابا میں توری پوجا کروں گی
ایسی جوگنیا کو مدوا پلا دو
مدوا پلا کے موری سدھ بدھ گنوا دو
چھلکے نہ من کی گگریا
بابا میں توری پوجا کروں گی
موری بھی رنگ دو چنریا
بابا میں توری پوجا کروں گی
دھوم مچی ہے جگ میں تہاری
بل بل جاؤں تورے کرشن مراری
پھر سے بجاؤ بانسریا
بابا میں توری پوجا کروں گی
کرتی ہوں بنتی پڑتی ہوں پیاں
پکڑ موری صابر کے صدقے میں بیاں
مجھے اپنے دوارن کی جوگن بنا کر
موری لاج رکھ مورے بانکے سنوریا
موری بھی رنگ دو چنریا
بابا میں توری پوجا کروں گی
میں دنیا کے دکھ کی ستائی ہوں بابا
لیے آس دوارن پہ آئی ہوں بابا
ابھاگن ہوں بابا سہاگن بنوں گی
جو پڑ جائے اک بار توری نجریا
موری بھی رنگ دو چنریا
بابا میں توری پوجا کروں گی
گنج شکر تم جگ اجیارے
سب دکھین کے تارن ہارے
موری بھی تارو نوریا
بابا میں توری پوجا کروں گی
پاک پتن کے بانکے سیاں
گنج شکر موری پکڑو بیاں
کرپا کی کیجو نجریا
بابا میں توری پوجا کروں گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.