Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دکھا کے اس نے جمال اپنا قرار سب میرا لے لیا ہے

غوثی شاہ

دکھا کے اس نے جمال اپنا قرار سب میرا لے لیا ہے

غوثی شاہ

MORE BYغوثی شاہ

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت حاجی عبدالکریم (حیدرآباد-بھارت)

    دکھا کے اس نے جمال اپنا قرار سب میرا لے لیا ہے

    سکون دم کو نہ چین دل کو عجیب بے کل بنا دیا ہے

    لڑی نظر جب کہ اس سے میری رہی خودی پھر ذرا نہ میری

    یہ عشق کمبخت کا بھلا ہو کہیں کا مجھ کو نہیں رکھا ہے

    فنا ہے کیا شئے سمجھ لے اس کو بقا ہے کیا چیز پا لے اس کو

    ہر سمجھ کچھ خدا نے دی ہے فنا بقا ہے بقا فنا ہے

    تلاش اس کی ہے عرش پر کیوں دھرا ہے کیا لا مکاں کے اندر

    نظر میں پیدا جو ہو صفائی تو دیکھ لے ہر جگہ خدا ہے

    جو کچھ ہے اس کا وہ سب ہے میرا جو کچھ ہے میرا وہ سب ہے اس کا

    جو وہ ہے میں ہوں جو میں ہوں وہ ہے نہ میں الگ ہوں نہ وہ جدا ہے

    میں نور ہوں عرش و لا مکاں میں ظہور ہوں میں یہ سب جہاں میں

    خدا میں مجھ میں نہیں جدائی خدا کا میں ہوں مرا خدا ہے

    کے الست بربکم کا بلیٰ دیا تھا جواب تم نے

    اب اس کو پہچانتے نہیں تم جہان والو یہ کیا ہوا ہے

    میں صدقے اس مظہر خدا کے ہے نام عبدالکریم جس کا

    ذرا توجہ میں اس نے غوثیؔ خدا کا جلوہ دکھا دیا ہے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے