جو روئے_احمد کے میم کا یہ اٹھا کے میں نے حجاب دیکھا
جو روئے احمد کے میم کا یہ اٹھا کے میں نے حجاب دیکھا
نظر نہ آیا سوا احد کے تماشہ کچھ بے نقاب دیکھا
تمہارے قدموں پہ یا محمدؐ ہمارے تن سے یہ جان نکلے
یہی تمنا ہے دل جلوں کی اسی میں دل کو خراب دیکھا
تمہاری فرقت میں یا محمدؐ ہیں جان و دل بے قرار میرے
خبر مسیحا مریض کی لو کہ اس کو سینہ کباب دیکھا
نقاب رخ پر سے پھر اٹھا دو جمال اقدس ذرا دکھا دو
تڑپ رہا ہے یہ نیم بسمل ہے جب سے روئے جناب دیکھا
نہیں ہے اب طاقت جدائی بڑھی ہے اب حد سے بے قراری
خبر لو غوثیؔ کی یا محمدؐ کہ حال اس کا خراب دیکھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.