مدینے کے والی حبیب_خدا سے
مدینے کے والی حبیب خدا سے
کرم بٹ رہا ہے در مصطفیٰؐ سے
دو عالم کے سلطاں کی رفعت تو دیکھو
سر عرش ملنے چلے ہیں خدا سے
اپنے بھی عطا ہو نواسوں کا صدقہ
تمہارے ہی سرکار دست عطا سے
جمال محمد ہی وہ آئینہ ہے
کہ روشن ہے یہ دنیا جس کی ضیا سے
ملے حشر میں کالی کملی کا سایہ
یہی آرزو ہے شفیع الوار سے
مہکتے ہیں جو غنچہ و گل چمن میں
مہک سب میں شامل ہے صل علی سے
نگاہ کرم اک غیاثؔ حزیں پر
شفا دیجیے اپنے دار الشفا سے
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 99)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.