بہتر سے اور بہتر حضرت اویس قرنی
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت اویس قرنی (الرقہ-شام)
بہتر سے اور بہتر حضرت اویس قرنی
انمول ہیں وہ گوہر حضرت اویس قرنی
اک پل میں پھول دل کا ہو جاتا ہے شگفتہ
آتے ہی نام لب پر حضرت اویس قرنی
کتنا حسین مقدر ہے آپ کو میسر
نادیدہ عشق سرور حضرت اویس قرنی
نسبت ملی ہے جب سے گھر کا ہے بدلا عالم
ہر گوشہ ہے منور حضرت اویس قرنی
یہ شوکت اویسیؔ دیکھو زمانے والو
محبوب کے ہیں دلبر حضرت اویس قرنی
میری دعا کو ایسی تاثیر مل گئی ہے
پڑھتا ہوں روز اکثر حضرت اویس قرنی
الفت غیاثؔ اپنی کہتی ہے یہ جہاں سے
کرتے ہیں راج دل پر حضرت اویس قرنی
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 95)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.