Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

عزم_شاہ_کربلا نے وہ کرشمہ کر دیا

غیاث آغازی

عزم_شاہ_کربلا نے وہ کرشمہ کر دیا

غیاث آغازی

دلچسپ معلومات

نذر شہیدانِ کربلا

عزم شاہ کربلا نے وہ کرشمہ کر دیا

نور حق سے ضو فشاں گھر گھر اجالا کر دیا

حر چلے آئے یہ کہہ کر خدمت شبیر میں

آپ کے کردار نے ایمان تازہ کر دیا

حضرت سجاد کی زنجیر کا اعلان ہے

راستہ آئینہ ہم نے دین حق کا کر دیا

اللہ اللہ یہ ادائے بندگی شبیر کی

کربلا کو ایک سجدے نے معلیٰ کر دیا

خاک پائے حضرت شبیر وہ اکسیر ہے

مبتلائے مرض غم کو پل میں اچھا کر دیا

یہ ملا نوری گھرانے سے محبت کا صلہ

اوج پر میرے مقدس کا ستارہ کر دیا

شاہ کے اس دستخط پر جاؤں میں قرباں غیاثؔ

مجھ سے ادنیٰ کو غلام شاہ والا کر دیا

مأخذ :
  • کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 94)

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے