جناب_رحمت_عالم کی رحمت کا وسیلہ ہے
جناب رحمت عالم کی رحمت کا وسیلہ ہے
خدا جن پر ہے شیدا ان کی الفت کا وسیلہ ہے
عبادت کا وسیلہ زاہدو تم کو مبارک ہو
سلامت ہم کو حضرت کی شفاعت کا وسیلہ ہے
نکیرین آ کے تربت میں مری یہ کہہ گئے واپس
اسے کیا پوچھتے ہو اس کو حضرت کا وسیلہ ہے
جو حق بھی خلد میں ہم راہ حضرت دیکھ کر پوچھے
اشارے سے کہوں حضرت سلامت کا وسیلہ ہے
میں بے پرواہ ہوں غوثیؔ دغدغہ سے دین و دنیا کے
دو عالم میں مجھے شہہ کی عنایت کا وسیلہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.