Font by Mehr Nastaliq Web

رخصت اے ہندوستاں! سوئے عرب جاتا ہوں میں

غلام رسول مہرؔ

رخصت اے ہندوستاں! سوئے عرب جاتا ہوں میں

غلام رسول مہرؔ

MORE BYغلام رسول مہرؔ

    رخصت اے ہندوستاں! سوئے عرب جاتا ہوں میں

    گو وطن ہے تو! تری نسبت سے شرماتا ہوں میں

    اب بسوں کا جاکے میں اس سر زمینِ پاک میں

    سو رہے ہیں سرورِ افلاک جس کی خاک میں

    جس کے ذرے عرش کی آنکھوں کے تارے بن گئے

    میرے دل میں زندگانی کے شرارے بن گئے

    دیدۂ کوثر ہے پُرنم جس کی زمزم کے لیے

    سرمہ جس کی خاک ہے چشمِ دو عالم کے لیے

    حسنِ فطرت کی امیں ہے جس کی صحرائی بہار

    کر دیا عہد ازل جس نے ابد سے ہم کنار

    ہے ہوائے گرم جس کی روح عشق و جانِ عشق

    اے خوشا پیمانِ الفت! اے خوشا ارمانِ عشق

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے