گرا ہو کے بے_ہوش شیدا تمہارا
گرا ہو کے بے ہوش شیدا تمہارا
نظر آیا جب اس کو جلوہ تمہارا
ہے مسجد تمہاری ہے شیوہ تمہارا
کلیسا تمہارا ہے کعبہ تمہارا
تمہاری جھلک ہے جو دل ان پہ آیا
بتوں میں بھی پنہاں ہے جلوہ تمہارا
دکھائی جھلک جب کہ موسیٰ کو اپنی
تو پھر مجھ سے کیوں ہے یہ پردا تمہارا
کرو رحم سنجرؔ پہ بہر الٰہی
کہ آزاد ہو غم سے بندہ تمہارا
- کتاب : دیوان سنجرالمعروف گلدستہ کلام سجنر (Pg. 4)
- Author : سنجر غازیپوری
- مطبع : شیخ غلام حسین اینڈ سنز تاجران کتب کشمیری بازار لاہور
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.