Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہاں وارث_محمد وارث علی تمہیں ہو

اخترؔ وارثی

ہاں وارث_محمد وارث علی تمہیں ہو

اخترؔ وارثی

MORE BYاخترؔ وارثی

    دلچسپ معلومات

    (ماہنامہ صحیفہ وارث دیویٰ شریف)

    ہاں وارث محمد وارث علی تمہیں ہو

    شاہوں کے شاہ تم ہو حق کے ولی تمہیں ہو

    یہ دل ہے گھر تمہارا اس میں تم ہی تمہیں ہو

    تم مظہر خدا ہو سر خفی تمہیں ہو

    تم کو بنایا حق نے شمع رہ ہدایت

    موسیٰ نے تھی جو دیکھی وہ روشنی تمہیں ہو

    تم ہی نے مجھ کو مارا تم ہی کرو گے زندہ

    جان حزیں تمہیں ہو دل کی خوشی تمہیں ہو

    ہو شکر یا شکایت سب ہے تمہیں سے مجھ کو

    جو مدعا ہے اپنا وہ مدعی تمہیں ہو

    دیکھا جمال احمدؐ پایا جلال حیدر

    روح نبیؐ تمہیں ہو جان علی تمہیں ہو

    کھولی جو چشم حق ہیں دیکھا بشر ہو لیکن

    جن و ملک فلک کیا سب کچھ تم ہو تمہیں ہو

    وہ مطلع حقیقت پنہاں تھا جو ازل میں

    ظاہر ہوا وہ آخر نور نبی تمہیں ہو

    دیکھا چھپا خدا کو ہے کسوت بشر میں

    شور انا تمہیں ہو رمز خفی تمہیں ہو

    پاتے ہیں نور جس سے شمس و قمر فلک پر

    وہ اخترؔ درخشاں مہر جلی تمہیں ہو

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 228)
    • مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے