شناسائے_رموز_لا_مکاں ہیں اولیا_اللہ
شناسائے رموز لا مکاں ہیں اولیا اللہ
خدا کے مصطفیٰؐ کے ترجماں ہیں اولیا اللہ
نگاہ دید اگر ہو تو یہ پردے آپ کھلتے ہیں
کہا کس نے زمانے سے نہاں ہیں اولیا اللہ
سلاطین زماں بھی خم ہیں ان کے آستانوں پر
جہان معرفت کے ترجماں ہیں اولیا اللہ
عقیدت سے انہیں چاہو تو یہ چاہیں گے تم کو بھی
جہاں پر عشق صادق ہے وہاں ہیں اولیا اللہ
عزیز و عقدہ ہائے اولیاء لکھنا بہت مشکل
وہاں تک پہنچیئے گا کہ جہاں ہیں اولیا اللہ
علی کا مرتبہ ظاہر ہے بے شک ان گھرانوں سے
زہے قسمت نشان بے نشاں ہیں اولیا اللہ
ستائش ان کی کیا ہوگی قلم عاجز یہاں ساغرؔ
کہاں میری زباں ہے اور کہاں ہیں اولیا اللہ
- کتاب : Surood-e-Asfia (Pg. 227)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.