اجالا ہے نہاں قرآن میں روئے_محمد کا
اجالا ہے نہاں قرآن میں روئے محمد کا
یہ آئینہ ہے اک رخسار و گیسوئے محمد کا
خلاصہ سورۂ والشمس کا واللیل کا کیا ہے
یہ پرتوئے حسیں ہے مصحف روئے محمد کا
نماز عشق پڑھتے ہیں تصور ہی تصور میں
بنا کر قبلہ ہم محراب ابروئے محمد کا
یہیں سے لا مکاں کو جادۂ اسرار جاتا ہے
خدا کا راستہ ہے راستہ کوئے محمد کا
جو خوشبوئے ازل ہے ذہن میں محفوظ آدم کے
وہ خوشبو باب ہے دراصل خوشبوئے محمد کا
پڑا تھا بوجھ جب قرآن کا دوش محمد پر
تحیر آفریں منظر تھا قابوئے محمد کا
عدم کی نیند سو جائے گا ساغرؔ شور محشر میں
جو مل جائے سرہانا مجھ کو زانوئے محمد کا
- کتاب : Surood-e-Asfia (Pg. 37)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.