جو ہے انبیا کی زبان پر وہی نام نام_رسول ہے
جو ہے انبیا کی زبان پر وہی نام نام رسول ہے
یہاں جبرئیل بھی دنگ ہے کہ یہ کیا مقام رسول ہے
ہے مرے رسول پہ منحصر جسے چاہے حشر میں چھوڑ دے
جسے اختیار ہے حشر پر یہ وہی نظام رسول ہے
مرے مصطفیٰ پہ ہیں آیتیں یہ نزول والیل والضحا
یہ متین صبح رسول ہے وہ امین شام رسول ہے
یہ ہے بارگاہ رسول کی یہاں دست بستہ ہے ہر کوئی
کہ یہاں لحاظ رسول ہے یہاں احترام رسول ہے
یہ نشہ ہے عشق رسول کا جسے مل گیا اسے ملے گیا
جو خدا کے سر میں سما گیا وہ سرور جام رسول ہے
ذرا دیکھ اس کی بلندیاں یہ کسی نبی کو ملی نہیں
جسے عرش کہتے ہیں اہل دل وہ قریب نام رسول ہے
جو قبول رب جلیل ہو تری نعت ساغرؔ وارثی
جسے مصطفیٰ کا سرور ہے تو وہی غلام رسول ہے
- کتاب : Surood-e-Asfia (Pg. 48)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.