Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

منور ہیں وہ آنکھیں جن میں ندرت شاہ_بطحا کی

حبیب اللہ ساغر وارثی

منور ہیں وہ آنکھیں جن میں ندرت شاہ_بطحا کی

حبیب اللہ ساغر وارثی

MORE BYحبیب اللہ ساغر وارثی

    منور ہیں وہ آنکھیں جن میں ندرت شاہ بطحا کی

    مدینہ ہے وہ سینہ جس میں الفت شاہ بطحا کی

    خدا نے نور قندیل ازل میں آپ کا رکھا

    بنی جب ذات مقصود نبوت شاہ بطحا کی

    نظر نے آپ کو میثاق میں سرکار دیکھا تھا

    تصور میں ابھی تک ہے شباہت شاہ بطحا کی

    خدائے لم یزل کو روح بھرنی تھی نبوت میں

    ہوئی ہے آخرت میں یہ جو بعثت شاہ بطحا کی

    یہی وہ اسم اعظم ہے فرشتے جس کو پڑھتے ہیں

    رہے تسبیح ہونٹوں پر بہ کثرت شاہ بطحا کی

    مرے آقا نہ آئیں گے تو محشر بھی نہ اٹھے گا

    ازل سے ہے قیامت کو ضرورت شاہ بطحا کی

    چراغ زیر دامان کرم کو کون پھونکے گا

    ہے میرے ساغرؔ دل میں حرارت شاہ بطحا کی

    مأخذ :
    • کتاب : Surood-e-Asfia (Pg. 69)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے