نور_ذات_منزہ حبیب_خدا مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
نور_ذات_منزہ حبیب_خدا مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
حبیب اللہ ساغر وارثی
MORE BYحبیب اللہ ساغر وارثی
نور ذات منزہ حبیب خدا مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
مرتبت آپ کی شان رب العلا مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
ذات حق کو کسی نے بھی دیکھا نہیں اس کے اجمال کوئی بھی پایا نہیں
آپ کی ذات میں اس کا نور علا مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
ابتدا آپ سے انتہا آپ سے ہیں ازل تا ابد اس کی جولانیاں
زلف واللیل ہیں چہرہ ہے والضحا مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
جب کہ معراج میں آپ مطلوب تھے حق کی مہمانی پر آپ منسوب تھے
قاب قوسین پر راز یہ کھل گیا مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
آپ کی ذات میں جلوۂ طور ہے سر سے پاؤں تلک نور ہی نور ہے
مقصد اینما سر انت انا مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
کوئی دیکھے ذرا رتبۂ ذی وقار جس کے تم ہو گئے اس کا پروردگار
ہے رضامندیٔ رب تمہاری رضا مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
غیب داں وہ ہیں ان پر ہے سب کچھ عیاں تیری بگڑی بنائیں گے میرے نبی
ورد لب ہو وظیفہ یہ ساغرؔ سدا مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ
- کتاب : Surood-e-Asfia (Pg. 86)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.