دل میں یاد_مصطفیٰؐ ہے سر میں سودا غوث کا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
دل میں یاد مصطفیٰؐ ہے سر میں سودا غوث کا
میری ہر ہر سانس کرتی ہے وظیفہ غوث کا
گیارہویں جس نے بھی کی جھنڈا چڑھایا غوث کا
حق نوازے گا اسے پا کر وسیلہ غوث کا
بخشوائیں گے غلاموں کو یقیناً حشر میں
دوستو کونین میں چلتا ہے سکہ غوث کا
دیکھ کر ان کی کرامت ہو گیا حیرت زدہ
صدق دل سے ہو گیا شیدا زمانہ غوث کا
حشر میں لوٹے گا وہ تسنیم و کوثر کا مزہ
نام لے کر جس نے بھی ساغرؔ اٹھایا غوث کا
- کتاب : Surood-e-Asfia (Pg. 125)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.