ہردل میں احترام تھا حضرت بلال کا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت بلال بن رباح۔
ہر دل میں احترام تھا حضرت بلال کا
اونچا بہت مقام تھا حضرت بلال کا
حبشی نژاد تھے مگر اُم القریٰ کے پاس
پیدائشی مقام تھا حضرت بلال کا
ظلم و ستم، اذیتیں سہتے رہے
ذکر خداہی کا تھا حضرت بلال کا
کہتا اُمیہ رب ترا عزی ہے کہہ مگر
احد کا ہی کلام تھا حضرت بلال کا
سردار ہیں بلال یہ فرماتے تھے عمر
کتنا بڑا مقام تھا حضرت بلال کا
درویشی اور فقر میں کی ساری زندگی
معمول صبح و شام تھا حضرت بلال کا
دیتے اذاں تو باندھتے تھے خاص اک سماں
کیا لحن، کیا کلام تھا حضرت بلال کا
بعد وصال نبوی یہ خولان جابسے
کچھ سال واں قیام تھا حضرت بلال کا
پایا وصال آپ نے ہادیؔ دمشق میں
وہ آخری مقام تھا حضرت بلال کا
- کتاب : تحیات ہادی (Pg. 79)
- Author : محمد عبدالہادی قادری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.