Font by Mehr Nastaliq Web

دیکھیں گے مدینہ ترے گلزار کا موسم

حافظ عبدالجلیل

دیکھیں گے مدینہ ترے گلزار کا موسم

حافظ عبدالجلیل

MORE BYحافظ عبدالجلیل

    دیکھیں گے مدینہ ترے گلزار کا موسم

    عنبر میں دھلے کوچہ و بازار کا موسم

    خوشبو سے معطر ہیں زمانے کی فضائیں

    جس سمت بھی دیکھا ہے ترے پیار کا موسم

    دنیا میں ترے نام کی کیا دھوم مچی ہے

    رقصاں ہے تری یاد میں سنسار کا موسم

    امت تری گمراہی کی دلدل میں دھنسی ہے

    اے کاش بدل جائے یہ کردار کا موسم

    ہوتا رہے دن رات درودوں کا وظیفہ

    ہو جائے معطر مرے گھر بار کا موسم

    ہم ان کی غلامی کا پہن لیں جو قلادہ

    بگڑے نہ کبھی سیرت و کردار کا موسم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے