Font by Mehr Nastaliq Web

شہر نبی سے آئے ٹھنڈی ہوا ہمیشہ

حافظ عبدالجلیل

شہر نبی سے آئے ٹھنڈی ہوا ہمیشہ

حافظ عبدالجلیل

MORE BYحافظ عبدالجلیل

    شہر نبی سے آئے ٹھنڈی ہوا ہمیشہ

    جس سے رہے معطر ساری فضا ہمیشہ

    کیوں کر پھرے گا خالی در سے ترا سوالی

    خیرات لے رہے ہیں شاہ و گدا ہمیشہ

    یہی دل کی ہے تمنا مل جائے گر کہیں سے

    رہے سجدہ گاہ میری ترا نقش پا ہمیشہ

    ادرِک لنا حبیبی وانصر لنا طبیبی

    کرتے ہیں یہ وظیفہ تیرے گدا ہمیشہ

    جن کو مرے نبی نے کملی میں لے لیا ہے

    رہتے ہیں دور ان سے رنج و بلا ہمیشہ

    تیرے جلیلؔ کی ہے ادنیٰ سی یہ گزارش

    اپنی نظر میں رکھنا یا مجتبٰی ہمیشہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے